پرائیویسی پالیسی

کمپنی کی شرائط وضوابط کو آخری مرتبہ 10 نومبر 2023ءکو اپ ڈیٹ کیا گیا
پرائیویسی پالیسی سالانہ بنیادوں پر نظرثانی سے مشروط ہیں جس میں ضروری اپ ڈیٹ کی صورت میں اس سے قبل بھی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ پرائیویسی پالیسی میں تمام اہم تبدیلیوں کے بعد صارفین کی رضا مندی لی جائے گی۔
ہماری خدمات سے استفادہ کرنے سے پہلے پرائیویسی پالیسی کو بغور پڑھ لیں ۔

BaadMay خدمات کے استعمال کے دوران آپ کی پرائیویسی ( رازداری ) کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔ یہ پرائیویسی پالیسی Baadmay.com ( ”ہمیں“، ”ہم“ یا ”ہماری“) کوئی دوسری ڈومینز سب ڈومینز پرموجود BaadMayکی ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن بشمول BaadMayایپ پر لاگوہوتی ہے۔یہ پرائیویسی پالیسی درکار ذاتی معلومات، اس کے حصول، استعمال ،جسے اس ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے اور معلومات کے حصول کے حوالے سے آپ کے حقوق سے متعلق تفصیلات فراہم کرتی ہے۔

BaadMay کے تمام صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ شرائط وضوابط سے اتفاق کرنے اور ہماری خدمات تک رسائی سے قبل ہماری پرائیویسی پالیسی کو پڑھیں اور سمجھ لیں۔ ہماری پرائیویسی پالیسی اور شرائط و ضوابط کمپنی کی ویب سائٹ ( www.baadmay.com) پر انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔ان شرائط وضوابط کو قبول کرنے یا ان سے متفق ہونے کے آپشن کو کلک کرکے جب یہ آپشن دستیاب ہو اور ہماری ویب سائٹ یا ہماری کسی بھی پروڈکٹس کا استعمال کرکے آپ ہماری پرائیویسی پالیسی اوراستعمال سے متعلق شرائط کو قبول کرتے ہیں۔

اس کے ذریعے آپ پرائیویسی پالیسی اور اس کے مندرجات کی پابندی سے اتفاق کرتے ہیں اور دستاویز میں درج شرائط کے مطابق آپ سے متعلق معلومات کے حصول، سٹوریج اور استعمال کرنے کی رضامندی دیتے ہیں۔اس پالیسی کا اطلاق دیگر کمپنیوں اور اداروں بشمول وہ تمام کمپنیوں جن سے ہم وابستہ ہیں یا نہیں ، کی طرف سے اکھٹے کئے گئے ڈیٹا پر نہیں ہوتا۔ BaadMay تھرڈپارٹی ویب سائٹ کی کارروائی اور ان پر قابل اطلاق پرائیویسی پالیسیوں کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم وقتاً فوقتاًپرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ یا اس میں ترمیم کرسکتے ہیں جس کےلئے ہم آپ کو اطلاع دینے اور اس طرح کی تبدیلیوں /ترمیم کےلئے آپ کی رضامندی کے حصول کےلئے مناسب اقدامات اٹھائیں گے۔آپ کی تازہ ترین پرائیویسی پالیسی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

BaadMayآپ کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کےلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں پاکستان میں تمام متعلقہ مروجہ قوانین اور قواعد کی سختی سے پیروی کو یقینی بناتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم آپ کی معلومات کو محفوظ بنانے کےلئے جامع اقدامات اٹھاتے ہیں اور پاکستان میں متعلقہ قابل اطلاق قوانین اور قواعد کی مکمل ہمہ وقت تعمیل کو یقینی بناتے ہیں۔

1 - آپ کا حاصل کردہ ڈیٹا

جب آپ BaadMay کےلئے پروفائل بناتے ہیں، ہماری پروڈکٹس خریدتے ہیں، لین دین کرتے ہیں یا کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کرتے ہیں تو اس صورت میں آپ کا ذاتی ڈیٹا بشمول آپ کا نام، پتہ، ای میل ایڈریس، فون نمبر، تاریخ پیدائش، شناختی کارڈ اورپروفائل تصویر درکار ہوتا ہے۔BaadMay جو ڈیٹا حاصل کرتا ہے وہ شناخت اور رابطہ کے مقاصد بشمول ہماری خدمات کے متعلقہ استعمال کےلئے استعمال کیاجاتا ہے۔آپ ڈیٹا انفرادی صارفین کےلئے کریڈٹ کی حد کے جائزہ کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ( صارفین کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر)۔ اس کے علاوہ BaadMayمتعلقہ مارکیٹنگ مقاصد کےلئے فراہم کردہ آپ کا ڈیٹا استعمال کرسکتا ہے جس کےلئے آپ برملا رضامندی دیتے ہیں۔کوئی بھی ڈیٹا ضروری کارروائی کے علاوہ حاصل اور استعمال نہیں کیا جاتاماسوائے صارفین کو شاپنگ کا ہموارتجربے فراہم اور قانونی لحاظ سے درکار ہو۔

2 - ڈیٹا کے استعمال کی پالیسی

صارفین کا حاصل کردہ تمام ڈیٹا قانونی طور پر محفوظ انداز میںمنتقل اور محفوظ کیا جاسکتا ہے۔BaadMay تھرڈ پارٹیز، اپنے ذیلی اداروں یا کاروباری شراکت داروں کے ساتھ صارفین کی معلومات کا اشتراک کرسکتا ہے جسے باہمی معاہدوں سے تحفظ حاصل ہے جو BaadMayکی طرف سے کسی بھی مجاز خدمات کےلئے استعمال کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی معلومات پرائیویسی پالیسی میں درج مقاصد کے علاوہ کسی بھی مقصد کےلئے غیر منسلکہ تھرڈ پارٹیز کے ساتھ شیئر کرنے یا کسی کمپنی یا ادارے کو فروخت کرنے کےلئے درکار نہیں۔ہمارے صارفین کی پرائیویسی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہماری طرف سے حاصل کی گئی معلومات کااستعمال صارف کو مالیاتی خدمات یا پروڈکٹ کی فراہمی یا عدم فراہمی ، خطرات اور اس طرح کی خدمات یا پروڈکٹ پر قابل اطلاق شرائط و ضوابط کے تعین کے مقصد کےلئے استعمال کی جائے گی۔

ہم ادائیگیوں اورری پیمنٹ ، آپ کے فعال اکاﺅنٹ یا صارف کے دوسرے اکاﺅنٹ میں رقوم کی منتقلی ، دیگر رقوم کی پراسسنگ، اضافی پروڈکٹس اور خدمات فراہم کرنے کے مقصد کےلئے ادائیگیوں کی خدمات فراہم کرنے والے تھرڈ پارٹی یا ادائیگی پراسسنگ کرنے والی کمپنی کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں اور اس لئے ایسی کمپنیوں کو آپ کی معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

ہم آپ کی معلومات مندرجہ ذیل مقاصد کےلئے استعمال کرتے ہیں: ہماری پروڈکٹس اور خدمات کی فراہمی ، سپورٹ دینے، بہتر بنانے، تحفظ دینے ، تجزیہ کرنے اور ان خدمات کے بل دینے؛ ہماری خدمات، پروڈکٹس یا ایپلی کیشن کے بارے میں آپ سے رابطہ کرنے ، ہماری پروڈکٹس اور خدمات کی مارکیٹنگ کرنے ؛دھوکہ دہی کی نشاندہی اور روک تھام؛ کسی بھی دہشت گردی یا دہشت گردی کی مالی معاونت پر مبنی سرگرمیوں کی نشاندہی اور انسداد، اشتہارات اور تحقیق کے مقصد کےلئے جس سے آپ کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا جو آپ کی رضامندی سے مشروط ہے۔ہم آپ کی معلومات حاصل کرتے ہیں جب آپ:

  • جب ہم سے پروڈکٹ یا سروس خریدتے ہیں
  • جب آپ سروے یا مارکیٹنگ کے لئے کی جانے والی بات چیت کا جواب دیتے ہیں
  • آپ آن لائن اکاﺅنٹ کےلئے خود کی رجسٹریشن کراتے ہیں، ہماری کوئی بھی ایپ ڈاﺅن لوڈ رجسٹر کراتے ہیں اور یا
  • آپ مندرجہ ذیل طریقے سے دیگرمخصوص سائٹ کے فیچرز استعمال کرتے ہیں۔
  • ۔اپنے تجربے کو پرسنلائز کرنے اور ہمیں آپ کی سب زیادہ دلچسپی کے مواد اور پروڈکٹ پیش کش فراہم کرنے کی اجازت دینا
  • آپ کی بہتر خدمت کےلئے ہماری ویب سائٹ/ایپ کو بہتر بنانا
  • ۔آپ کی کسٹمر سروس کی درخواستوں کے جواب میں آپ کو بہتر خدمت فراہم کرنا
  • مقابلہ، پروموشن، سروے یا دیگر سائٹ کے فیچرز کا انتظام کرنا
  • ہماری سروسز اور پروڈکٹس کی ریٹنگز اور ریویو کےلئے کہنا اور

خط وکتاب( لائیو چیٹ، ای میل یا فون انکوائریز) کے بعد ان کے ساتھ فالواپ کرنا جس کا مطلب ہم :

ہم اس پروڈکٹس اور سروسز کے بارے میں تفصیلات ریکارڈ کرسکتے ہیں جوآپ استعمال کرتے ہیں یا ہم سے منگواتے ہیں ۔آپ کو پروڈکٹ یا سروس کی معلومات سے متعلق پیغامات بھیج سکتے ہیں ( ہم آپ کو آرڈر کی تصدیق کےلئے پیغامات بھیج سکتے ہیں ، آپ کو ان تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کرسکتے ہیں جس سے آپ کی سروس متاثر ہوسکتی ہے جیسا کہ انفراسٹرکچر کی مجوزہ اپ گریڈیشن یا کسی بھی چیز کی مرمت وغیرہ

  • ۔آئیے وہ آن لائن اکاﺅنٹس بنائیں اور ان اکاﺅنٹس میں لاگ ان کریں جو ہم چلاتے ہیں
  • ہم آپ کو چارج کرتے ہیں اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کی رقم ہم تک پہنچتی ہے ؛اور
  • اگر آپ ان سے یا ہم سے چند پروڈکٹ خرید رہے ہیں / سروسز حاصل کررہے ہیں تو اس صورت میں کسی دوسرے (اگر ہمیں آپ کی طرف سے آرڈر کردہ پروڈکٹ یا سروس کےلئے ضرورت ہے) یا کسی دوسری کمیونیکیشن فراہم کنندہ کو معلومات دینا
  • اس کے علاوہ ہم پروڈکٹس اور سروسز کی فراہمی اور آپ کے اکاﺅنٹ کے انتظام کےلئے مندرجہ ذیل معلومات استعمال کرتے ہیں:۔ آپ کی شناخت کی تصدیق اور ہمارے ساتھ روابط کےلئے آپ کی رابطہ کی تفصیلات اور دیگر معلومات اس میں آپ کی ذاتی معلومات اور دیگر متعلقہ کوائف شامل ہیں

آپ کی ادائیگی اورمالی معلومات

  • آپ کی ہمارے ساتھ مواصلاتی رابطہ بشمول ای میل، ویب چیٹ اور فول کالز۔ ہم آپ کی طرف سے منتخب کردہ کسی بھی سیٹنگز یا مواصلات کی ترجیحات کا ریکارڈ رکھیں گے۔

آپ جب ہماری سروسز ، انشورنس کمپنیوں اور وصولی ایجنیسوں کے بارے میں معاونت کے مقصد کےلئے کریڈٹ بیورز ، دیگر پارٹنر مالیاتی اداروں اور / یا تھرڈ پارٹی سروسز فراہم کنندہ سے رابطہ کرنے کےلئے BaadMay پلیٹ فارم کو ڈاﺅن لوڈ یا استعمال کرتے ہیں تو اس صورت میں حاصل کیا گیا ڈیٹا میں کچھ یا سارا ڈیٹا ظاہر کرسکتے ہیں۔ہم اپنے گروپ کے کسی بھی رکن یعنی ہمارے ذیلی ادارے، ہماری ہولڈنگ کمپنی اور اس کے ذیلی ادارے جو BaadMayکی نمائندگی کرتے ہیں اور اس پرائیویسی پالیسی کی پیروی کے پابند ہیں، کو آپ کی ذاتی معلومات دے سکتے ہیں

ہم قانون نافذ کرنے والے قومی یا عالمی افسران یا مجاز ریگولیٹری یا حکومتی ایجنیسوں کو آپ کی ذاتی معلومات دے سکتے ہیں،اس نیک نیتی کے ساتھ کہ معلومات تک رسائی اور استعمال مجرمانہ سرگرمیوں، دہشت گردی کی مالی معاونت اور /یا دھوکہ دہی کی روک تھام ، نشاندہی، تحقیقات یا قانونی کارروائی میں معاونت کےلئے شرائط و ضوابط اور/یا اس پالیسی کے نفاذ کےلئے معقول حد تک ضروری ہے

ہم آپ کا ڈیٹا ہمارے یوزر بیس یا مالیاتی پروڈکٹ یا سروسز سے متعلق اعدادوشمار مرتب کرنے کے مقصد کےلئے استعمال کریںگے اور اس طرح کی معلومات اس طرح کے مقصد کےلئے کسی تیسرے فریق کو مہیا کرسکتے ہیں تاہم اس طرح کی معلومات ایسے انداز میں ہمیشہ خفیہ رکھی جائیں گی جس سے BaadMay کے صارفین کی ذاتی شناخت ظاہر نہ ہو

ہم مندرجہ ذیل صورتوں میں تیسرے فریقین کے ساتھ آپ کی ذاتی معلومات کااشتراک یا منتقل کرسکتے ہیں

  • ۔BaadMay انضمام، خریداری، ادارہ کی ازسر نو تشکیل ، یا اثاثوں کی فروخت میں شامل ہو تو ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کا ایسے کاروبار یا اثاثوں کے ممکنہ فروخت کنندہ یا خریدار کے ساتھ اشتراک کرسکتے ہیں بشرطیکہ ہم نے آپ کو اطلاع دی ہو کہ آپ کی ذاتی معلومات اس پرائیویسی پالیسی کے مطابق استعمال کی جائے گی۔
  • ۔ہم آپ کی ذاتی معلومات کاروباری شراکت داروں ، سروس فراہم کنندہ اور /یا BaadMayسے منسلکہ ادارے جو آپ کو سروسز کی فراہمی میں معاونت کےلئے ہمارے ساتھ کام کررہے ہو یا بصورت دیگر وہ جو اس پرائیویسی پالیسی کے استعمال کی شرائط میں درج مقاصد کےلئے ذاتی معلومات استعمال کرتے ہوں ، کو مہیا کرسکتے ہیں
  • BaadMayکی یہ ذمہ داری ہے کہ دیوالیہ جیسے کیسوں میںقانونی یا ریگولیٹری کارروائی یا اس قسم کی کسی درخواست لیکن اس تک محدود نہیں ، کی تعمیل میں آپ کا ذاتی ڈیٹا ظاہر یا شیئر کرے۔
  • ۔کسی بھی ڈیفالٹرز کے بارے میں کریڈٹ بیورو کو اطلاع دینا BaadMayکی ذمہ داری ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کی تحقیقات کی جائیں ؛ اور /یا
  • BaadMayپلیٹ فارم کے استعمال سے متعلق اعدادوشمار شائع کرنا چاہتا ہے۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ ایسی صورت میں تمام معلومات کو اکٹھا کیا جائے گا اور خفیہ رکھا جائے گا

3 - محفوظ ڈیٹا سٹوریج

BaadMay ، اس کی ویب سائٹ، موبائل ایپلی کیشن اور دیگر متعلقہ ڈومیزاور سب ڈومینز آپ کے ڈیٹا سٹوریج کو ہر لحاظ سے محفوظ رکھتا ہے اور آپ کی پرائیویسی کو محفوظ رکھنے کےلئے صعنت کے اعلیٰ ترین معیارات پر کاربند ہے۔پاکستان میں تمام قوانین اور ضابطوں کے مطابق BaadMay اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کا ذاتی ڈیٹا محفوظ اور قانونی طریقے سے حاصل کیا جاتا ہے، پراسس کیا جاتا ہے اور سٹور کیا جاتا ہے۔ہم آپ کے ڈیٹا تک رسائی اور توثیق کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور آپ کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر آپ کا ڈیٹا ہذف کرتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ بذریعہ درخواست اپنی ذاتی معلومات حاصل کرنے اوراستعمال کرنے کی ہمیں دی گئی رضامندی واپس لینے کا حق رکھتے ہیں۔

آپ سے حاصل کی گئی کوئی بھی معلومات یا ساری معلومات BaadMayکے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ میں استعمال کی جائے گی۔حساس ڈیٹا تک صرف ہمارے مجاز نمائندے/ افسران کی ہی رسائی ہوگی اور آپ کی تمام سرگرمی کی BaadMayکے محفوظ انٹرنی اے پی آئی نیٹ ورک کے ذریعے ہی نگرانی کی جائے گی۔قرضوںکی وصولی کے عمل میں مصروف عمل قومی اور مجاز کریڈٹ انفارمیشن بیورو اور انشورنس ایجنسی کے علاوہ غیر مجاز تیسرے فریقین کی رسائی پرپابندی لگائی گئی ہے۔

آپ کے تمام تر کوائف، معلومات (حساس) ڈیٹا منتقلی اور سٹوریج کے دوران محفوظ اور خفیہ رکھا جائے گا۔انکرپشن کا عمل کی لینتھ، الگورتھم ، سائفر سویٹس، ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس اور متعلقہ پروٹوکول سے متعلق مضبوط، عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کے تحت کیا جائے گا۔BaadMay اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس طرح کے معیارات متروک نہ ہو یا کمزور یا غیر محفوظ نہ ہوں۔انکرپشن کیز کی سٹوریج کے ساتھ مضبوط سیکورٹی کنٹرولز بھی ہوں گے جنہیں ناقابل منتقل فارمیٹ میں بہت زیادہ محفوظ اور انڈسٹری کے معیار کے کی ری پازیٹری میں رکھا جائے گا۔ڈیٹا سٹوریج کےلئے محفوظ کلاﺅڈ انفراسٹرکچر کو بروئے کار لاتے ہوئے BaadMay کلاﺅڈ سروس فراہم کنندہ کے ساتھ معاہدوں پر کاربند رہے گا اور آپ کے ڈیٹا کی رازداری اور سا لمیت کےلئے انڈسٹری کے بہترین طریقوں پر عمل درآمد کرے گا۔

4 - ڈیٹا پرائیویسی

BaadMay ڈیٹا کی پرائیویسی اور تحفظ کو اہمیت دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کا ڈیٹا آپ کی رضامندی سے کمپنی کی شرائط وضوابط اور پرائیوسی پالیسی میں درج مقاصد کےلئے ہی استعمال کیا جارہا ہے۔ہم آپ کی پرائیویسی اور سیکورٹی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں ، ہم نے آپ کی ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی، افشاکرنے ، ردوبدل اورتخریب سے مکمل تحفظ فراہم کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔اس کے علاوہ BaadMay پاکستان میں مروجہ قوانین کے مطابق بشمول سائبر سیکورٹی اور ڈیٹا کے تحفظ لیکن ان تک محدود نہیں، کے حوالے سے اپنے طریقوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا ہے اور ان کو اپ ڈیٹ کرتا ہے

ہماری سروسز استعمال کرتے ہوئے شرائط اور پرائیوسی پالیسی کو قبول کرکے آپ اپنے ڈیٹا کی قانونی طورپروصولی، استعمال اور سٹوریج کی رضامندی دیتے ہیں۔ہم تمام صارفین کےلئے ڈیٹا کے تحفظ اور پرائیویسی کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔

5 - آپ کا ڈیٹا۔آپ کا حق

ہمارے صارفین ان سے متعلق محفوظ ڈیٹا کے بارے میں معلومات کی درخواست دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔غلط، نامکمل یا غیر متعلقہ معلومات کے حوالے سے صارفین اپنے ڈیٹا کی درستگی یا اسے ہٹانے کےلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ ایسی درخواستیں [email protected] پر کی جاسکتی ہیں۔

6 - عمومی اجازت

BaadMayکے ذریعے اجازت کے حصول کےلئے ارسال کی جانے والی درخواستیں ، جن کا اطلاق تمام صارفین پر ہوتا ہے ، صارف کی رضامندی کے بعد ہی حاصل کی جاتی ہیں اور محفوظ طریقے سے ہم تک پہنچائی جاتی ہیں۔

BaadMayایپ کے زریعے خریداری سے صارفین اپنے خاندان اور دوستوں کو سروس میں شامل ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں جس کےلئے صارفین کو اپنے جاننے والوں کےلئے رسائی کی اجازت کے فیچر کو فعال کرنا ہوگا تاکہ وہ دعوت بھیج سکے۔

مقام کی معلومات

BaadMayکے ذریعے کی گئیں ٹرانزیکشن کی تصدیق کےلئے سروس کی طرف سے صارف کی سیفٹی اور سیکورٹی کےلئے صارف کے مقام کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے تاکہ کسی بھی صارف کے اکاﺅنٹ پر کی جانے والی دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمی کو روکا جاسکے۔

براہ مہربانی نوٹ فرمالیں ، کسی بھی مرحلے پر صارف سے ذاتی معلومات یا تصدیق کے مقاصد کےلئے ان کی ملازمت کے ریفرنس سے متعلق اضافی معلومات طلب کی جاسکتی ہیں۔ایسی معلومات صارف کی رضامندی سے طلب کی جائیں گی اور انہیں صارف کی شناخت کی تصدیق اور مواصلت کے مقاص کےلئے ہی استعمال میں لایاجائے گا، ایسی معلومات کا کسی بھی غیر مجاز ادارے کے ساتھ اشتراک نہیں کیا جائے گا۔

7 - ویب تجزیات ( اینالیٹکس)

صارف کی مشغولیت اور سرگرمیوں کو ٹریک کرنے کےلئے اس وقت ہم گوگل کی فائربیس سروسز کا استعمال کررہے ہیں تاکہ صارفین کے تجربے کو بہتر اور BaadMay کی ایپ کے تجربے کو کسٹمائز کیا جاسکے تاہم ان کی متعلقہ ویب سائٹ کی سیکورٹی اور پرائیوسی پالیسیوں کا اس پر اطلاق ہوتاہے۔ انہیں استعمال کرنے سے پہلے تمام ویب سائٹ کی پرائیویسی پالیسیوں کا جائزہ لیں تاکہ آپ اس بات کو سمجھ سکیں کہ آپ کے ڈیٹا کا کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ ویب تجزیات آپ کی ذاتی معلومات اکٹھا نہیں کرتے،یہ صرف ہمیں آپ کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدددیتے ہیں۔مستقبل میں، ہم اپنے UX تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپنے ڈیٹا اینالیٹکس اور مینجمنٹ کے ساتھ مربوط ٹولز کو بڑھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

8 - ہم سے رابطہ کریں

BaadMay صارف کے ڈیٹا کے تحفظ، پرائیوسی اور سیفٹی کو ترجیح دیتے ہوئے سروسز کا اعلیٰ معیار فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ہم اس سلسلے میں اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترنے کےلئے ہماری سروسز میں بہتری کےلئے مسلسل کوشاںہیں۔ ہم آپ کسی بھی اور تمام منسلکہ پیش رفتوں سے آگاہ رکھیں گے۔تاہم کسی بھی سوالات یا خدشات کے اظہار کےلئے

  • BaadMay.com/help ملاحظہ فرمائیں اور [email protected] پر ای میل کرکے رابطہ کرسکتے ہیں
Baadmay